وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔
ترجمان وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کے حوالے سے بعض ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبریں درست نہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی الیکٹرانک ووٹنگ مشینز پر الیکشن کرانے کے لئے پرعزم ہیں ای وی ایم کے بارے میں الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
ترجمان نے کہا کہ دنیا میں ای وی ایم ٹیکنالوجی موجود ہے دنیا بھر کی مینوفیکچررز کمپنیاں ای وی ایم مشینیں فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کی خریداری میں سہولت فراہم کرے گی۔
ترجمان نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن جونہی ٹینڈر جاری کرے گا اس کے مطابق حکومت وسائل فراہم کرے گی اور ای وی ایم مشینیں باآسانی میسر ہوں گی۔