سرکاری افسران اور ملازم کتنی کروڑ یونٹ بجلی مفت استعمال کرتے ہیں؟ ہوشربا انکشاف، عوام آگ بگولہ

صارفین کو ایک اور جھٹکا، حکومت نے بجلی مزید مہنگی کر دی

اسلام آباد : سرکاری افسروں کو ملنے والی مفت بجلی پرعوام آگ بگولہ ہیں، سرکاری ملازم 34 کروڑ یونٹ بجلی مفت استعمال کرتے ہیں جبکہ گریڈ 17 سے اوپر کے افسرایک کروڑ یونٹ مفت اڑاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک طرف عوام بجلی کے بل دیکھ کرتلملارہے ہیں اور دوسری طرف افسرمفت کی بجلی کےمزے اڑا رہے ہیں، عوام سوال کررہے ہیں کہ یہ مفتا کلچر آخر کب ہماری جان چھوڑےگا۔

بجلی کمپنیوں کےملازم 34 کروڑ یونٹ بجلی مفت استعمال کرتے ہیں سرکاری ملازم 34کروڑیونٹ بجلی مفت استعمال کرتے ہیں جبکہ ملک میں گریڈ 17 سے 21 تک کے سرکاری افسروں کی تعداد 15ہزار ہے۔ جو ماہانہ ایک کروڑیونٹ مفت بجلی استعمال کرتے ہیں۔

گریڈ سولہ تک کے پونے دو لاکھ ملازم بھی سالانہ 33کروڑ یونٹ کی مفت بجلی اڑادیتے ہیں اور تو اور بجلی کی تقسیم کارسرکاری کمپنیوں کے ملازموں اور افسروں کی بھی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سرکڑاہی میں ہے۔

گریڈ 21 اور 22 کے افسروں کو ہرماہ 1300 یونٹ مفت ملتےہیں ، یہی نہیں ریٹائرمنٹ کے بعد بھی افسر بل بھرنےکےسردرد سےآزادہیں۔

مفتا کلچر کے آگے بند باندھنے کے لئے جنہیں قانون سازی کرنا تھی وہ خود بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں۔

ارکان پارلیمنٹ کو بھی بل نہیں بھرناپڑتا، نگراں حکومت نےگریڈ 17 سےاوپر کے افسروں کی مفت بجلی بند کرنے کا پلان تو بنایا لیکن انہیں یونٹس کےبرابر رقم تنخواہ میں مل جائے گی۔