حکومت برآمدات کےلیے نئی بڑی منڈیاں تلاش کرنے میں ناکام ہو گئی۔ مالی سال 23-2022 کےدوران ملکی برآمدات مخصوص ممالک تک محدود رہیں۔
اقتصادی سروے 23-2022 کے مطابق ملکی برآمدات امریکا،چین، افغانستان،یو اےای، اٹلی اسپین تک محدود رہیں۔ سالانہ بنیادوں پر چین افغانستان، جرمنی،متحدہ عرب امارات کو برآمدات میں کمی ہوئی۔
اکنامک سروے دستاویز میں کہا گیا کہ امریکا، برطانیہ، اٹلی، اسپین کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوا، پاکستانی درآمدات بھی مخصوص منڈیوں تک محدود ہیں۔
اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان 50 فیصد 4ممالک سے درآمد کرتا ہے۔ سعودی عرب، کویت، انڈونیشیا سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ سالانہ بنیادوں پرچین سے درآمدات میں 21 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔