اسلام آباد: وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کےلیےعمران خان کے گھر جانے کو تیار ہے،ہم نے کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں کنٹینر لگانے اور ناکوں کے باوجود کارکنان کی بڑی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دو روز قبل اسلام آباد کی جانب سے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد عمران خان نے حکومت سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کارکنان کو ہر صورت وفاقی دارلحکومت پہنچنے کی ہدایت کی۔
پڑھیں: لاک ڈاﺅن کا مطلب سڑکیں بند کرنا نہیں تھا،چوہدری سرور
عمران خان نے کارکنان کو گرفتاریوں سے بچتے ہوئے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور حکومت کو 2 نومبر کو وفاقی دارالحکومت میں بھرپور عوامی طاقت دکھانے کا عزم دہرایا تھا۔
مزید پڑھیں: کارکن گرفتار ہونے سے بچیں، عمران خان
یاد رہے پاناما لیکس کی تحقیقات نہ ہونے اور اس میں سست روی کے باعث تحریک انصاف نے کرپشن سے نجات کے لیے باقاعدہ ایک مہم چلائی اور ملک کے مختلف علاقوں میں جلسے کیے۔ رائیونڈ جلسے کے موقع پر عمران خان نے اپنا اگلہ لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے حکومت کو ایک ماہ کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 2 نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔