سینیٹر فلک ناز کو ایوان سے نہ نکالنے پر حکومتی ارکان کا واک آؤٹ

سینیٹر فلک ناز

اسلام آباد : پی ٹی آئی سینیٹر فلک ناز چترالی کو ایوان سے نہ نکالنے پر حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے واک آؤٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لئے سینیٹر فلک ناز پہنچیں تو ایوان سے نہ نکالنے پر حکومتی ارکان نے واک آؤٹ کیا۔

بی اے پی کی ثمینہ زہری نے معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھ سے بدتمیزی کی گئی، مجھے جاہل کہا گیا۔

فیصل واوڈا نے ثمینہ زہری کی بھرپور تائید کرتے ہوئے کہا کہ بےعزتی ہم سب کی بےعزتی ہے، سینیٹرثمینہ نے قانونی اور منطقی بات کی ہے، سزا پوری ہوئی نہ ہی معافی مانگی گئی ہے، آپ نے ایکشن نہ لیا تو ہم سینیٹ کا ابھی بائیکاٹ کریں گے۔

یاد رہے سینیٹر فیصل واوڈا کی تقریر کے دوران شدید شور شرابا ہوا تھا اور پی ٹی آئی کی سینیٹرفلک ناز کی جانب سے تقریر کے دوران مداخلت اور نامناسب لفظ بولنے پر فیصل واوڈا چراغ پا ہوگئے تھے۔

سینیٹر نے اسپیکر سے مطالبہ کیا تھا کہ فلک نازمعافی مانگیں یاان کی رکنیت معطل کی جائے، چیئرمین نے معافی نہ مانگنے پر پی ٹی آئی سینٹرکی رکنیت دو دن کےلیےمعطل کردی۔