اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تیزرفتار سرکاری گاڑی نے 2 نوجوانوں کو کچل دیا۔ پولیس نے خاتون ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔
محکمہ این ایچ اے کی سرکاری گاڑی خاتون چلا رہی تھیں۔ سرکاری گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت ضرار کےنام سے ہوئی ہے جب کہ زخمی شخص کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
پولیس نےخاتون ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور گاڑی کو تھانے منتقل کیا جارہا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اور مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔