وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ طویل مدت میں حکومت 10کروڑپاکستانیوں کی ویکسی نیشن کرناچاہتی ہے۔
کارپوریٹ پاکستان گروپ کے آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں17لاکھ افرادکوویکسی نیشن ہوچکی ہے ہدف ہےفوری طورپر2کروڑ60 لاکھ افرادکی ویکسی نیشن کی جائے گی طویل مدت میں حکومت 10کروڑپاکستانیوں کی ویکسی نیشن کرنا چاہتی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا نےکورونا ویکسین کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے اور بھارت میں کورونا کیسز بڑھنے سے ویکسین کی برآمدروک دی ہے اس وقت صرف چین اورروس سےکوروناویکسین دستیاب ہیں، پاکستان میں کوروناکی صورتحال تشویش ناک ہے،افراتفری نہیں ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات میں سرپلس پول بنا رہاہوں، ریڈیو پاکستان کے مردہ پڑے اثاثوں کوفعال کرناہے۔
فوادچوہدری نے سندھ میں گورنرراج لگنےکو خارج از امکان قرار دیدتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا ایک سیاسی نعرےسےزیادہ کچھ نہیں، سندھ اورکراچی میں ووٹ لسانی اورزبانی بنیادوں پر دیئےجاتےہیں، پنجاب خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارکردگی پرووٹ ملتا ہے سندھ میں کارکردگی پرووٹ نہیں ڈالا جائے گا مسائل حل نہیں ہوں گے جب تک کراچی شہرصاف ستھرا نہیں ہو گا سندھ میں بہتری نہیں آئےگی۔