اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر ) کے نئے چیئرمین کا نام سامنے آگیا ، چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نئےچیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی، تعیناتی کے سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کیلئےبھجوادی گئی ہے، گریڈ 21 کےراشدلنگڑیال اس وقت سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ہیں۔
یاد رہے موجودہ چیئرمین امجد زبیرٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔