گورنر ہاؤس میں مسیحی برادری کے لیے تقریب سجادی گئی

کراچی: گورنر ہاؤس میں مسیحی برادری کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، شرکا میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس سندھ میں مسیحی برادری کے لیے تقریب سجائی گئی۔ اس تقریب میں شرکا کو قرعہ اندازی کے ذریعے اسمارٹ سٹی کے پلاٹ اور موٹرسائیکلیں دی گئیں

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کرسمس کا تہوار ہمیں محبت اور قربانی کا درس دیتا ہے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ آپ کی موجودگی اس بات کی غماز ہے کہ میں صوبے بھر کا گورنر ہوں۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دنیا کو امن و محبت اور احترام انسانیت کا درس دیا

انھوں نے کہا کہ قائداعظم پاکستان میں تمام اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کے داعی تھے۔ آج دنیا بھرمیں مذہبی رواداری کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کرسمس کا مقصد دنیا میں امن اور خوشحالی کا پیغام پھیلانا ہ۔ مسیحی برادری کے ملازمت کوٹہ میں اضافے کیلئے متعلقہ اداروں کو لکھوں گا۔