گورنر پنجاب کا سرمایہ کاروں کے لیے گورنر ایوارڈ کا اعلان

الیکشن میں 9 مئی واقعات کا خمیازہ پی ٹی آئی کو بھگتنا پڑے گا، چوہدری سرور

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے گورنر ایوارڈ کا اعلان کر دیا۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں جلد گورنر ایوارڈ کی تقریب ہوگی، پاکستان معاشی میدان میں آگے بڑھ رہا ہے، ملک کی ترقی کے لیےسر مایہ کاری کرنیوالے ہیروہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اپوزیشن احتجاجی سیاست سےملک کوعدم استحکام کا شکارکر نا چاہتی ہے، ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والےملک وقوم کے دشمن ہیں، ہر شعبے میں جدید سہولتوں کی فراہمی حکومتی اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بز نس کمیونٹی کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔

موڈیز نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنادی

واضح رہے کہ نیا بھر میں مالیاتی نظم ونسق کی بنا پر درجہ بندی کرنے والی بین الاقوامی کمپنی موڈیز نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔

موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا ہے، موڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کرونا صورتحال کے باوجود بینکاری سیکٹر میں لکویڈٹی بہتر ہے، پاکستان میں بینکاری نظام میں ترقی کے امکان خوش آئند ہیں۔