ترقی اور خوشحالی کی ایک صورت ہے کہ بزنس کمیونٹی خوش ہو،گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کی ایک صورت ہے کہ بزنس کمیونٹی خوش ہو۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرتی ہے ٹیکس دیتی ہے، حکومت کو بزنس کمیونٹی کو آن بورڈ لے کر فیصلے کرنا فائدہ مند ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ مشاورت کریں، کوشش کریں گے تاجروں کو بہترین پالیسی دیں،ترقی اور خوشحالی کی ایک صورت ہے کہ بزنس کمیونٹی خوش ہو۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی ملازمتوں کے مواقع فراہم کرتی ہے ٹیکس دیتی ہے، حکومت کو بزنس کمیونٹی کوآن بورڈ لے کر فیصلے کرنا فائدہ مند ہوتا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ مشاورت کریں، کوشش کریں گے تاجروں کو بہترین پالیسی دیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بجلی گیس کی قیمت کو متوازن کرنے کی کوشش کریں گے، بجلی گیس کی قیمت متوازن ہو تو ملک کا غریب بھی سکون سے ہوگا، ہمیں بھی دکھ ہوتا ہے کہ غریب گیس بجلی کے بل نہیں دے پا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیوروکریسی سے کام لینا بہت مشکل ہے، بیوروکریسی چاہے تو کام کرتی ہے نہ چاہے تو نہیں کرتی۔