گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کےلیے وفاق سے چالیس ارب روپے حاصل کر لیے جس میں سے بیس ارب ٹرانسفر بھی ہو چکے ہیں۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کراچی میں صنعت کار بجلی مانگ رہا تو اس میں غلط کیا ہے ہر شخص اس شہر میں صرف لفافہ ہی مانگ رہا ہے اس شہر کو دارالفافہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ویسے کہتے ہیں مائی کراچی جب پیسہ خرچ کرنے کی بات ہوتو کہتے ہیں وائےکراچی؟
گورنر نے کہا کہ ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں کےالیکٹرک کیخلاف قرارداد پیش کی اب ہمیں کراچی کا مقدمہ لڑنے کی نہیں بلکہ فیصلے کی ضرورت ہے کراچی کیلئے وفاق سے 40 ارب حاصل کر لئے ہیں جس میں سے 20 ارب ٹرانسفر بھی ہو چکے۔
ان کا کہنا تھا کہ کےفور منصوبہ مکمل کرناہے تو اگلا میئرکراچی ایم کیوایم کا لانا ہوگا۔