کراچی: گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کو ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مزید کچھ دن اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے گورنرسندھ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے نجی اسپتال میں گزشتہ چار روز سے داخل گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی، ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد گورنر سندھ کو مزیدکچھ دن اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔
جمعرات کو ڈاکٹروں کی دو رکنی ٹیم نے گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی کا معائنہ کیا، ٹیم کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے، معائنے کے بعد میڈیکل بورڈ نے رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد گورنر سندھ کو مزید اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا۔