’پی ٹی آئی پر پابندی کافی نہیں، بانی کو قرار واقعی سزا دینی ہوگی‘

گورنر سندھ کا ڈمپر حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیلیے بڑا اعلان

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کافی نہیں، بانی کو قرار واقعی سزا دینی ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کی معیشت کو کمزور کیا جارہا ہے ان کے لیڈروں کی جانب سے جو دنیا میں خطوط لکھے جارہے ہیں اس سے پی ٹی آئی تو مضبوط ہوگی لیکن پاکستان کمزور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی پارلیمنٹ سے اس میں قرارداد منظور کروائیں اس سے پاکستان مضبوط ہوگا یا کمزور ہوگا یہ آپ لوگ فیصلہ کریں۔

 کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں، پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں کی صلاحیتوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی ایک مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ملک اس وقت معاشی مسائل میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان دنیا کی بہترین معیشت بن سکتا ہے مگر ہم بٹے ہوئے ہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ہمیں خود کو اور پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے، اگر ہم خود نہیں بدلیں گے تو وقت ہمیں بدل دے گا۔