کراچی : گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ تنخواہ نہ لینے پر کسی کو حکومت سے نکالنے کی مثال نہیں ملتی لیکن ہماری چشم تماشا نے یہ منظر بھی دیکھا ہے.
وہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ پاناما کیس تھا آف شور کمپنیاں بنانے کا لیکن پاناما سے ہوتا کیس لندن فلیٹ تک گیا لیکن جب کچھ ہاتھ نہ آیا تو اقامہ پر وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا گیا.
گورنرسندھ محمد زبیرعمر نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں جو نہ صرف خود جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے بلکہ پوری فیملی کو آئین و قانون کی پاسداری کا درس دیا اور خاندان کے تمام افراد نے جے آئی ٹی اور عدالتوں کا سامنا کیا.
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف اب دوبارہ وطن واپس نہیں آئیں گے لیکن دنیا نے دیکھا کہ نواز شریف نہ صرف یہ کہ وطن آپس آئے بلکہ عدالت کا سامنا بھی کیا جس کی نظیر نہیں ملتی.