’ہر 6 ماہ بعد الیکشن ہوں تاکہ۔۔۔‘: گورنر سندھ کا مشورہ

افواج پاکستان سے مئی میں پنگا نہ لینا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مشورہ ہے ہر سال 6 ماہ بعد الیکشن کروائیں تاکہ سیاستدان کام کی رفتار بڑھائیں، سیاستدان 5 سال کیلیے بھاگ جاتے ہیں اور عوام ان کے وعدے بھلا دیتے ہیں۔

گورنر سندھ نے نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ مارکیٹ میں 76 سال سے کوئی گورنر نہیں آیا، گورنر تو دور یہاں کوئی سیاستدان نہیں آیا، تمام سیاستدانوں سے کہتا ہوں یہاں آئیں اور لوگوں کی مشکلات دیکھیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ 15 ماہ میں سمجھ آگئی کہ عوام کا فنڈ کہاں جاتا ہے، 15 ماہ گورنر کے منصب پر بیٹھنے کر پتا چل گیا کیسے پیسہ کھایا جا رہا ہے، کیسے بجلی، پانی، گیس اور تعلیم کے مسائل حل ہوں گے سب پتا چل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ایک ملک اور ایک قوم ہے تو پھر ایک تعلیمی نظام بھی ہونا چاہیے، وزیر کا بیٹا بڑے اسکول میں اور غریب کا پیلے اسکول میں پڑھے گا تو ملک ترقی نہیں کر سکتا، یا تو بڑے اسکول بند کریں یا پھر سرکاری اسکول بند کریں، امیر غریب کے بچوں کو ایک اسکول میں پڑھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 10 سالہ منصوبہ بنا لیا ہے ہر چیز کا حل میرے پاس موجود ہے، بجلی کی وزارت ہے سولر سسٹم کی وزارت کا قیام ہونا چاہیے، سولر سسٹم کے ذریعے فری سولر لگائیں اور پھر ماہانہ بل لے لیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ صوبے کا گورنر بار بار کہہ رہا ہے اسٹریٹ کرائم ختم ہو سکتے ہیں، گورنر ہاؤس میں روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکلیں دے رہے ہیں، میں نے تنگ آگر کہا کہ موٹر سائیکلیں چوری ہوگئیں تو مجھ سے لیں، کراچی کے نوجوان کی کہیں اہمیت نہیں ہے۔

اپنی گفتگو میں کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بجلی، پانی اور گیس کے سوا کچھ نہیں دے رہی خون چوس رہی ہے، جیسے چاند پر بجلی، پانی اور گیس نہیں ایسے ہی پاکستان میں بھی نہیں، پاکستان کو فلاحی اداروں پر چھوڑ رکھا ہے، ایسا کوئی گورنر نہیں جو اپوزیشن کی طرح حکومت پر تنقید کرے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ترقی اس وقت ہوگی جب اپنے لوگوں کو پہچانیں گے، سندھ کے ایک ہزار اسکول میرے حوالے کریں بہترین اسکول بنا دوں گا، 500 اسپتال بھی دے دیں سب ٹھیک کر دوں گا۔