کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے بہادر آباد جائیں گے، وہ آج شام 5 بجے ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری ایم کیو ایم کے رہنماؤں کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے بہادر آباد جائیں گے، وہ آج شام 5 بجے ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کریں گے، گورنر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین سے ملاقات کریں گے۔
گورنر سندھ طاقتور پاکستان کے تحت ایک ہزار راشن کے پیکٹ لے کر بہادر آباد مرکز جائیں گے، کامران ٹیسوری اور خالد مقبول صدیقی مل کر غربا میں راشن کے پیکٹ تقسیم کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں اورگورنر سندھ کے درمیان سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی، گورنرسندھ جلد ایم کیو ایم کے تحفظات پر وزیراعظم سمیت وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔