کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے مردم شماری پر تحفظات پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو خط لکھ دیا۔
گورنر سندھ نے وزیر منصوبہ بندی کو خط میں 7ویں مردم و خانہ شماری کے لیے نادرا کے ریکارڈ سے مدد لینے کی تجویز دی اور کہا کہ نادرا ریکارڈ اہم ثابت ہوگا، اس وقت شہر میں ملک کے ہر علاقے کے لوگ آباد ہیں۔
کامران ٹیسوری نے لکھا کہا کہ میرا مقصد جاری مردم و خانہ شماری کے عمل کو بہتر بنانا ہے، 2017 کی مردم و خانہ شماری پر تحفظات رہے جسے قبول نہیں کیا گیا، شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے اسے مسترد کر دیا تھا۔
انہوں نے خط تجویز دی کہ درست مردم و خانہ شماری کے لیے آگاہی مہم شروع کی جائے، مجھے امید ہے کہ اس بار کراچی کی درست مردم و خانہ شماری ہوگی، مجھے آپ کے مثبت جواب کا انتظار ہے۔