گووندا اور سنیتا کی بیٹی نے والدین کے طلاق پر خاموشی توڑ دی

گووندا اور سنیتا کی بیٹی نے والدین کے طلاق پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ اسٹار گووندا اور سنیتا آہوجا کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے کی خبروں پر اداکارہ ٹینا آہوجا نے بالآخر خاموشی توڑ دی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سنیتا آہوجا، جو 1987 سے گووندا کے ساتھ شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچوں کی ماں ہیں، نے 38 سال کی شادی کے بعد ’ہیرو نمبر 1‘ اداکار سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ تاہم، ان کی بیٹی ٹینا نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ سب افواہیں ہیں۔

ایک بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹینا آہوجا نے ’میں ان افواہوں پر توجہ نہیں دیتی، انہوں نے مزید کہا ’میں اپنے خوبصورت خاندان کے ساتھ ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں اور میں میڈیا، مداحوں اور پیاروں کی طرف سے ملنے والی تشویش، محبت اور حمایت کے لیے بہت شکر گزار ہوں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ میں اپنے والدین کے معاملات پر زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی، میرے والد تو ابھی ملک سے باہر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گووندا کے انٹرویو نے بالی وڈ میں ہلچل مچا دی

سنیتا آہوجا کا گووندا سے طلاق کیلیے عدالت سے رجوع

واضح رہے کہ جمعہ کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ سنیتا آہوجا نے اپنے شوہر پر بےوفائی، ظلم، فریب اور ترکِ تعلق جیسے سنگین الزامات لگائے ہیں، اور ہندو میرج ایکٹ 1955 کی دفعات 13 (1) (i)، (ia)، (ib) کے تحت طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔

تاہم گووندا اب تک کسی بھی عدالتی کارروائی میں شریک نہیں ہوئے اور حتیٰ کہ عدالت کی جانب سے مقرر کردہ کونسلنگ سیشن میں بھی غیر حاضر رہے۔