واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا مکمل حق حاصل ہے، حکومت مخالف مظاہروں پر اتفاق نہیں مگر پرامن مظاہرے جمہوریت کا حسن ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نومنتخب صدر نے اپنی مخالفت میں ہونے والے مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’احتجاجی مظاہرے دیکھ رہا ہوں مگر مظاہرین کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ابھی تو میرا انتخاب ہوا ہے‘‘۔
Watched protests yesterday but was under the impression that we just had an election! Why didn’t these people vote? Celebs hurt cause badly.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 22, 2017
انہوں نے کہا کہ مظاہرہ کرنے والوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا مگر اتنی بڑی تعداد میں لوگ ووٹنگ کے وقت پر کہاں تھے؟، مظاہرہ کرنا ہرشخص کا حق ہے مگر اس میں موجود مشہور شخصیات مقصد کو بری طریقے سے نقصان پہنچاتی ہیں‘‘۔
پڑھیں: ’’ امریکی خواتین ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر آگئیں ‘‘
ٹرمپ نے اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’ اگرچہ میں مظاہروں سے اتفاق نہیں کرتا مگر امریکا میں لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا مکمل حق حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ پرامن مظاہرے ہماری جمہوریت کا حسن ہیں۔
Peaceful protests are a hallmark of our democracy. Even if I don’t always agree, I recognize the rights of people to express their views.
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 22, 2017
خیال رہے ٹرمپ کے خلاف گزشتہ روز امریکا کی مختلف ریاستوں میں خواتین کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا، اس مظاہرے میں خواتین کے حقوق کی علمبردار خواتین سمیت پاپ گلوکارہ میڈونا سمیت دیگر معروف شخصیات نے شرکت کی۔ ٹرمپ مخالف مظاہروں کا مقصد نومنتخب امریکی صدر کے حلف لینے پر اظہار برہمی تصور کیا جارہا ہے۔