پاکستان آنے والے 126 ممالک کے شہریوں سے ویزا فیس نہ لینے کا اعلان

ویزا فری انٹری

اسلام آباد : حکومت نے 126 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، وفاق کی سال 22-2021 اور 23-2022 کے لئے پالیسیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کابینہ کو پیش کی گئی۔

جس میں وفاقی کابینہ نے 126 ممالک کیلئے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دے دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ 126 ممالک سے کاروبار،سیاحت کیلئے آنے والوں کی ویزا فری انٹری ہوگی۔

وفاقی کابینہ نے دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کے ویزا فری داخلے کی وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئےدوست ممالک کے تاجروں کو ویزا فری داخلے کی اجازت ہو گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں کہا کہ ویزا رجیم میں بہت بڑی تبدیلی لیکر آرہےہیں، ویزا فیس نہ لئےجانیوالے ممالک کی تعداد اب 126ہوگئی ہے،وست ممالک سے آنیوالے سرمایہ کاروں اور سیاحوں سے ویزا فیس نہیں لی جائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ آوازیں تھیں ویزافیس کی مدمیں5سے7ملین ڈالرملتاہے، میں سمجھتاہوں ویزافیس نہ لینےسےلوگ آئیں گے تو سرمایہ کاری بڑھے گی اور سرمایہ کاری آنےسےپاکستان کازیادہ فائدہ ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پہلےمرحلےمیں کراچی،لاہوراوراسلام آبادمیں ای گیٹ کااجراکیاجائےگا، ای گیٹ سےمذہبی سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا، ان اقدامات سے معیشت مستحکم ہوگی زرمبادلہ ذخائرمیں بھی اضافہ ہوگا۔

وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی اجازت دے دی۔

اجلاس میں پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط ، نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔