پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ : بجلی صارفین کے لیے اہم خبر

پری پیڈ میٹرز اویس لغاری

اسلام آباد : وزیرتوانائی اویس لغاری کہتےہیں بجلی کی قیمت کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیرغورہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی صارفین کو سہولتیں دینے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہےہیں، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے ، بجلی چوری کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کررہےہیں۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کوشش ہے بجلی چوری سے ہونیوالا نقصان گزشتہ سال کی نسبت کم ہو، وزارت توانائی کی ہیلپ لائن سے صارفین کی شکایت کا فوری ازالہ کیاجائیگا، 1188پرجب صارفین کال کرےتووزیرکوجوجواب ملتا ہے وہی عزت ملنی چاہئے۔

انھوں نے بتایا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات لارہےہیں ، پاورسیکٹر کو درپیش مسائل حل کررہےہیں ، حکومت پنجاب کا45 ارب ریلیف ہر صارفین تک پہنچایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیرغورہے، جس طرح فون میں پری پیڈسسٹم ہوتاہےاسی طرح کا میٹر بھی ملنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے200سے500یونٹ استعمال کرنےوالےصافین کو14روپےفی یونٹ ریلیف دیاہے۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ گزشتہ3ماہ میں جوکام کیےوہ75سال میں نہیں ہوئے، آئی پی پیز،ٹرانسمیشن لائن اور ڈسکوز پر کام کر رہے ہیں ساتھ ہی چین سے بات کررہے ہیں اور آئی پی پیزسےرابطےمیں ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شرح سود کم ہو رہا ہے روپیہ مستحکم ہوگا تو کپیسٹی پیمنٹ پر فرق پڑے گا، آئندہ ایک سال کے اندر اندر بجلی کی قیمتیں بہت کم ہوں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت توانائی میں سفارش کلچر ناقابل قبول ہے ، وزارت توانائی سے کوئی سفارش کرے گا تو اس کیساتھ الٹا ہوگا۔