’پی ٹی آئی ریاست مخالف نظریے پر چل رہی ہے‘

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف نظریے پر کاربند ہے حکومت نے پی ٹی آئی پرپابندی لگانے کاریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی ریاست مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کیا گیا ہے حکومت سپریم کورٹ کوپی ٹی آئی پرپابندی کیلئےریفرنس بھیجے گی ہم جانتے ہیں اس فیصلے پر بہت تنقید کی جائےگی تاریخ گواہ رہے گی کہ ن لیگ نے سیاسی نقصان برداشت کیا مگر ریاست کو بچایا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ کسی بھی جماعت کیلئےاس قسم کافیصلہ مشکل ہے لیکن پی ٹی آئی نے مجبور کیا ریاست کےمفادمیں تمام معلومات سپریم کورٹ کوبھیجیں گے یہ کیا طریقہ ہے کہ 9مئی کےملزمان کو ضمانتیں ملیں، سائفر کرنے والے آزاد گھومیں اور ریاست کچھ بھی نہ کرے ریفرنس سپریم کورٹ جائے امید ہے انصاف ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں ہم سیاسی مخالفین سے گھبراتے ہیں ہم نےآمروں کامقابلہ کیا ہم نےہمیشہ مقابلہ آئین وقانون میں رہ کر کیا ہے ریاست مخالف جو بھی کھڑا ہو گاحکومت کی ذمہ داری ہے اپنا فرض نبھائے، پاکستان میں سیاست وہی کرسکتا ہےجس کاعسکری ونگ نہ ہو، سیاست وہی کر سکتا ہےجو دشمن قوتوں کیساتھ مل کر ریاست مخالفت کارروائی نہ کرے، ریفرنس میں وہ تمام چیزیں موجودہونگی کہ پی ٹی آئی پاکستان کو کمزور کر رہی ہے۔