حکومت کا حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ

حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ

اسلام آباد : حکومت نے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا، عازمین حج کی سہولت وآگاہی کیلئے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل کی تیاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیرآئی ٹی عمرسیف کی زیرصدارت وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے شرکت کی۔

اجلاس میں حجاج کی آسانی کیلئے لائیو موبائل ایپ تیار کرنے کی کا فیصلہ کرلیا گیا اور حج آئی ٹی سسٹم میں بہتری اور اصلاحات لانے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا گیا کہ لائیو موبائل ایپ کے ذریعے تمام تفصیلات اور ٹریکنگ ممکن ہو گی۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حج آپریشن کو مکمل ڈیجیٹلائزڈ اور اینڈٹواینڈپیپرلیس کرناچاہتےہیں، سعودی عرب میں حجاج کی نقل حرکت،مالیاتی نظام کیلئےکمپوٹرائزڈنظام تشکیل دیں گے ، نجی حج گروپ کے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کومزیدفعال بنایا جائےگا۔

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن کےتعاون سے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، وزیرمذہبی امور نے کہا کہ حج آپریشن سےمتعلق موجودہ سسٹم کو اپ گریڈ کرنےکی ضرورت ہے، چاہتے ہیں وزارت آئی ٹی اس ضمن میں معاونت فراہم کرے۔

وزیرآئی ٹی نے حج آپریشن کے سسٹم کو فوری اپ گریڈ کرنے،خامیاں دورکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی ایکسپرٹ ٹیم وزارت حج میں تعینات کی جائے گی اور عازمین حج کی سہولت وآگاہی کیلئےموبائل ایپلی کیشن،ویب پورٹل کی تیاری کی جائے۔

ڈاکٹرعمرسیف کا کہنا تھا کہ مناسک حج سےمتعلق سہولیات،شکایات کے انداراج کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا،عازمین اورحجاج کرام حج سہولیات سےمتعلق فیڈ بیک دے سکیں گے اور ڈیجیٹلائزیشن سے حج آپریشن کی خامیوں اورشکایات کو ختم کیا جاسکے گا۔