اسلام آباد : حکومت نے کراچی کے صارفین پر 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ کا سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین پر 24 ارب 50 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
حکومت نے کراچی کے صارفین پر 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ کا سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کے الیکٹرک صارفین کو ایک سال تک اضافی سرچارج کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
وفاقی حکومت نے سرچارج عائد کرنے کے لئے نیپرا میں درخواست عائد کردی ہے، نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 15 اگست کو سماعت کرے گا۔
نیپرا کی منظوری کے بعد سرچارج نافذ ہوجائے گا تاہم وفاقی کابینہ اور ای سی سی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دے چکی ہیں۔