آئی ایم ایف کی شرط پر کتنے روپے اضافی وصول کیے جائیں گے؟ بجلی صارفین کے لیے اہم خبر

بجلی صارفین

اسلام آباد : آئی ایم ایف کے مطالبے پر بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصول کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر بجلی مزیدمہنگی کرنےکا فیصلہ کرلیا، رواں مالی سال بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصول کیے جائیں گے۔

ستمبر تک سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی، جس سے صارفین پر39ارب روپے کا بوجھ پڑے گا جبکہ بجلی مہنگی کرنے سے 39 ارب موصول ہوں گے۔

ستمبر سے دسمبر تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 37 فی یونٹ بجلی مہنگی کی جائے گی، جس سے صارفین پر 122 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے سے 122 ارب روپے موصول ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ سالانہ ریبیسنگ کی مد میں 5 روپے 75 پیسے بجلی مہنگی کرنے سے 560 ارب موصول ہوں گے، رقم توانائی شعبے کے گردشی قرض میں کمی لانے کیلئے استعمال کی جائے گی۔

رواں مالی سال کے اختتام تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2130 ارب تک محدود کیا جائے گا، جون 2023 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 27 سو ارب روپے کے لگ بھگ ہو چکا تھا۔

وزارت خزانہ اور وزارت توانائی نے بجلی مہنگی پلان آئی ایم ایف کو بھی شیئرکر دیا ہے۔