بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری فاسٹ ٹریک بنیاد پر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : بجلی تقسیم کار کمپنیوں بجلی تقسیم کار کمپنیز کی نجکاری فاسٹ ٹریک بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاق نے بجلی تقسیم کارکمپنیزکی نجکاری فاسٹ ٹریک بنیاد پرکرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اسحاق ڈار کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی میں وزیرخزانہ، وزیر نجکاری، وزیرتوانائی اور وزیراطلاعات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ معاون خصوصی پاور،سیکریٹری پاور، سیکریٹری نجکاری ،سیکریٹری نجکاری کمیشن بھی کمیٹی کاحصہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے9رکنی اسٹرینگ کمیٹی کے لیے ٹی او آرز طے کردیئے ہیں ، کمیٹی نجکاری عمل کے قوانین،ریگولیشن اور انڈسٹری معیارپرعملدرآمد یقینی بنائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ کمیٹی ڈسکوز کے نجکاری عمل میں ممکنہ خطرات اورچیلنجز کی نشاندہی کرے گی اور سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فاسٹ ٹریک نجکاری کیلئےکمیٹی رہنمائی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی ڈسکوز کی تیزی سےنجکاری مکمل کرنےکے لیے جائزہ لے گی اور ڈسکوزکی نجکاری سےاسٹیک ہولڈرزکوباخبر رکھنے کیلئے کمیٹی جامع حکمت عملی بنائےگی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزارت نجکاری اسٹیئرنگ کمیٹی کیلئےسیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔