وفاقی حکومت کا مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

مخصوص نشستوں وفاقی حکومت عطا تارڑ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیل دائرکرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2014کےدھرنوں سے لیکر آج تک مخصوص ذہینت کو پروان چڑھایاجارہاہے، بانی پی ٹی آئی بدتمیزاورفاشسٹ حکمران تھا، ان کی لندن میں ایک ڈنرکی تصاویرآئی ہیں، اس ڈنرمیں اسرائیلی ارب پتی ان کیساتھ بیٹھاہواتھا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بس بہت ہوگیا اب پاکستان اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، ترقی کرنی ہےتوپاکستان اورپی ٹی آئی ساتھ نہیں چل سکتے، اب ان سےکہوں گابس نومور.

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےمیں بن مانگے انھیں ریلیف دیا گیا ہے، حکومت اوراتحادی جماعتوں نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کےفیصلےکیخلاف ریویودائرکرنےکافیصلہ کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ نظرثانی اپیل میں سوالات کئے جائیں گے کیا جن کوریلیف دیاگیا وہ لوگ عدالت میں موجودتھے، کیا آئین پرعملدرآمد نہ کیاجائے ، کیا الیکشن ایکٹ2017کی شقوں کوکالعدم قراردیاجائے،کیاآئین کوبالائےطاق رکھ کراسکی شقوں پرعمل نہ کیاجائے، کیا آئین کی تشریح اورترمیم کرناکیاپارلیمان کااختیارنہیں؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ خواتین ،اقلیتی ممبرجنہیں سنا نہیں گیا وہ سمجھتےہیں ریویودائرکرنالازم ہے، ہمارے پاس آئینی شق کےحوالےسےمضطوب مؤقف موجودہے، ہمارےتحمل اوردانشمندی کو کمزوری سمجھاجاتا ہے.

پی ٹی آئی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس سیاسی جماعت نےفارن فنڈنگ لی،الیکشن کمیشن نےفیصلہ دیا، فارن فنڈنگ کےواضح طورپرثبوت موجودہیں جس میں بھارتی نژادامریکی شامل ہیں، فارن فنڈنگ کیس میں اسٹے آرڈر پر اسٹے آرڈر لیا 6 سال تک معاملہ کاتاخیرکاشکار رہا۔

وزیر اطلاعات نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کاپوراخاندان ملوث ہے ، آپ کی تینوں بہنیں کورکمانڈرہاؤس کے باہر موجود تھیں، آپ نے ملک میں تشدد اور انتشار کی سیاست کو فروغ دیا گیا، آپ کی ہی حکومت اورکابینہ تھی جس نے طالبان کو واپس لاکر پاکستان میں بسایا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کابھانجاشہداکی وردیوں کی بےحرمتی کررہاتھا،آپ نےآئین کی خلاف ورزی کوفروغ دیادفاعی اداروں کونقصان پہنچایا، ایک طرف دہشت گردوں کولاکرپناہ گاہیں دےرہےتھے،دوسری طرف آپ فوج پرحملہ کررہےتھےآپ کیا حاصل کرناچاہتے تھے۔