اسلام آباد : حکومت نے پاکستانی سفارتکاروں کو بیرون ملک دیئے جانے والے فارن الاؤنس پر ٹیکس لگا دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے وزارت خارجہ کے ساتھ انتہائی تعصبانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے پاکستانی سفارت کاروں کو بیرون ملک دیئے جانے والے فارن الاؤنس پر ٹیکس لگا دیا۔
پاکستانی سفارتکاروں کی تنخواہوں پر پہلے ہی ٹیکس کٹوتی ہوتی ہے اور فارن الاؤنس پر بیرون ملک پہلے ہی ٹیکس دیا جاتا ہے
فارن الاؤنس آخری بار 2011 میں بڑھایا گیا اور بڑھتی مہنگائی کے باوجود گیارہ سال میں فارن الاؤنس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
حکومت نے وزارت خارجہ کے افسران کا ایگزیکیٹو الاؤنس بھی بند کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سے نئی جاری کی گئی ہدایات میں صرف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے بھیجے گئے افسران کو ایگزیکیٹو الاؤنس کی اجازت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے افسران تعصبانہ رویے پر ہڑتال پر جانے پر غور کررہے ہیں۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری آج وزرات خارجہ میں افسران سے ملاقات کرکے مسئلے کے حل کے لئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔