اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کے نئے نرخ مقررکردیے، جس کے تحت صارفین کو بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے میں ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق گھریلوصارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں سات روپے بارہ پیسے تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں ماہانہ دو سو یونٹ تک والے صارفین تین ماہ کیلئے اضافے سے مستثنٰی قرار دیا گیا۔
وفاقی حکومت نے کراچی سمیت ملک بھرکے صارفین کے لیے بجلی کے نئےنرخ مقررکردیے، اب گھریلوصارفین کو بجلی کا فی یونٹ ٹیرف کے مطابق 48 روپے 84 میں ملے گا۔
نوٹی فکیشن نے بتایا کہ ماہانہ 201 سے 300 تک یونٹ کے صارفین کا ٹیرف سات روپے بارہ پیسےاضافے سے 34 روپے 26 روپے کا ہوگیا جبکہ 300 سے 400 یونٹ تک کے صارفین کوفی یونٹ بجلی 39 روپے پندرہ پیسے میں فروخت کیا جائے گا۔
اسی طرح400 سے 500 یونٹ کےصارفین کوفی یونٹ اکتالیس روپے چھتیس پیسے اور 500 سے 600 یونٹ والے صارفین کو 42 روپے 78 پیسےفی یونٹ بجلی دی جائےگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ماہانہ پچاس یونٹ تک لائف لائن صارفین کےلیےفی یونٹ تین روپے پچانوے روپےکا نرخ برقراررکھا گیا ہے جبکہ اکیاون سے سو یونٹ تک لائف لائن صارفین کےلیےفی یونٹ 7روپے 74 پیسے ہے۔