حکومتی اقدامات سے اسٹاک پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں، ماہرین

حکومتی اقدامات سے اسٹاک پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں، ماہرین

کراچی: ماہرین نے اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر حکومتی اقدامات کی تعریف کر دی۔

پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آج اسٹاک ایکسچینج انڈیکس ساڑھے 6 سال بعد 53 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ اس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی مثبت اقدامات سے اسٹاک پر مثبت اثرات نظر آ رہے ہیں، سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔

سی اوٹاپ لائن سیکیورٹیز کے مطابق 3 نومبر کو تقریباً 10 بج کر 34 منٹ پر انڈیکس 53 ہزار 4 پوائنٹس پر پہنچا، ساڑھے 6 سال بعد بینچ مارک انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچا، معاشی بے یقینی میں کمی سے مارکیٹ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ سکتی ہے۔

2021 میں انڈیکس زیادہ سے زیادہ 44,596.07 پوائنٹس جبکہ 2022 میں 100 انڈیکس 42 ہزار 420 پوائنٹس پر پہنچا تھا۔ تاریخ میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ نے قابل ذکر سنگ میل عبور کیا ہے۔ معیشت پر زیادہ توجہ اور آگے بڑھنے کیلیے مالیاتی معاملات مثبت رجحان کے معاون عوامل ہیں۔

سربراہ انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل کی امید بھی معاون عوامل میں شامل ہے۔