اسلام آباد : حکومت نے یکم جولائی سے پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، اطلاق تمام ریٹائرڈ سرکاری ملازمین پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے پنشن میں ساڑھے سترہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا اطلاق تمام ریٹائرڈسرکاری ملازمین پر ہوگا۔
یاد رہے گذشتہ روز حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 سے 35 فیصد ایڈہاک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ گریڈایک سے16تک ملازمین کی تنخواہوں میں35فیصداضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا تھا کہ گریڈ17سے22تک وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں30فیصداضافہ کیا ہے، نوٹیفکیشن کااطلاق یکم جولائی2023 سے ہوگیا۔