رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر پٹواری کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر پٹواری کی انوکھی حرکت، ویڈیو وائرل

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پٹواری رشوت کی رقم وصول کرتا ہوا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کی شناخت گجیندر سنگھ کے نام سے ہوئی جس نے محکمہ ریونیو میں ایک شکایت کنندہ چنن سنگھ سے زمین کے ایک معاملے پر 5 ہزار روپے رشوت وصول کی۔

چنن سنگھ نے اعلیٰ حکام سے اس بارے میں شکایت کی تو قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ٹیم جال بچھا کر گجیندر سنگھ کے دفتر پہنچی۔

ٹیم نے ملزم کو ایک اور شکایت کنندہ سے رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس پر گجیندر سنگھ نے رقم منہ میں ڈال کر چبائی اور پھر نگل لی۔

ملزم کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا اور اس کے پیٹ سے نوٹوں کے ٹکڑے نکالے گئے۔ گجیندر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔

مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ہر کوئی گجیندر سنگھ کی حرکت پر حیران ہے۔