ٹیچر کے تشدد سے ساتویں کلاس کا طالب علم بے ہوش

ٹیچر تشدد

اوکاڑہ : سرکاری اسکول میں استاد نے ہوم ورک مکمل نہ کرنے ساتویں کلاس کے طالب علم پر تشدد کیا ، بچے کی حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے سرکاری اسکول میں ساتویں کلاس کے طالب علم پر استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

ساتویں جماعت کے طالب علم کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ٹیچر نے مارا پیٹا، اسکول چھٹی کے بعد وہ اسکول سے باہر نکلا اور گر کر بے ہوش ہوگیا۔

بچے کو اسپتال میں طبی امداد دی گئی اور میڈیکل رپورٹ پر اہلخانہ نے ٹیچر کے خلاف کارروائی کیلیے پولیس سے رجوع کرلیا ہے۔

یاد رہے چند ماہ قبل لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں معلم نے 10 سالہ طالب علم کو چھٹی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

متاثرہ بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات واضح طور پر موجود تھے۔