مری کے مقامی افراد کے لیے بڑی خوشخبری

مری پاکستان کے بہترین تفریحی اور سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے اس کے مقامی رہائشی افراد کے لیے وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد مری ایکسپریس ہائی وے کا دورہ کیا اور سینئر افسران کے ہمراہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر مواصلات نے مری ایکسپریس وے ٹول پلازہ کو خوبصورت بنانے اور ’’ای ٹیگ‘‘ سے منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مری ہائی وے کے دونوں اطراف کوئی غیر قانونی تعمیر نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کے دونوں اطراف گرین بیلٹس بنا کر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے۔

اس موقع پر عبدالعلیم خان نے مری کے مقامی رہائشیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ مری کے مقامی رہائشی ٹول پلازہ ٹوکن سے مستثنیٰ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مری سیاحتی مقام کیلیے یہ ایکسپریس وے پاکستان کی اہم ترین شاہراہ ہے۔ این ایچ اے مری آنے والے سیاحوں کو ایکسپریس وے پر بہترین سہولتیں دے اور ایکسپریس وے کے اطراف خوبصورت دیواریں تعمیر کی جائیں۔

پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت