پیپلزبس کے کرایوں سے متعلق زبردست خوشخبری

وزیر ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن کی جانب سے عوام کیلئے زبردست خوشخبری آگئی۔

سندھ حکومت کی جانب سے 6 ماہ تک پیپلزبس سروس کا کرایہ نہ بڑھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کی سفارش پر سندھ کابینہ نے کرائے نہ بڑھانےکی منظوری دے دی۔

May be an image of ‎text that says "‎PUর سنده کابینه اجلاس میں منظوری کراچی والوں کے لئے اچھی خبرا شهر میں پیپلز بس سروس کے کرائے نه بڑھانے کی تجویز منظور‎"‎

اس حوالے سے وزیرٹرانسپورٹ کی تجویز پر 493.356 ملین روپے کی سبسڈی منظور کر لی گئی ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اگلے 6 ماہ تک پیپلزبس سروس کا کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا حکومت سندھ کی جانب سے کرائےکی مدمیں سبسڈی دی جائےگی۔