کراچی سے 1 گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح

کراچی سے 1 گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح

(19 اگست 2025): کراچی سے صرف ایک گھنٹے کی مسافت پر قدرتی حسن سے مالا مال گرین پاک لیگون گڈانی کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر حکمت عملی کی بدولت پاکستان میں سیاحت کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی برآمدات میں قابل ذکر اضافہ

یہ گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی سیاحتی کمپنی کی معیاری پیشکش ہے۔ گڈانی کا پُرسکون ساحل فیملیز، سیاحوں اور مہم جوئی کے شیدائیوں کیلیے یکساں اہمیت کا حامل ہے۔

صاف شفاف پانی، تیراکی و آبی سرگرمیوں، ماحول دوست سہولیات اور عکاسی کے مقامات کی سہولیات دستیاب ہے۔ کیفے اور ریفریشمنٹ ایریاز میں مقامی و کانٹی نینٹل کھانے، فیملی پکنک اور تفریح کیلیے بہترین جگہ موجود ہے۔

2024 میں پاکستان میں تقریباً 965,000 غیر ملکی سیاح آئے جنہوں نے 738 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ سیاحت کا جی ڈی پی میں حصہ 1.9% اور روزگار میں 1.7 فیصد جبکہ مزید ترقی کے امکانات روشن ہیں۔

گرین پاک لیگون گڈانی کا آغاز، ملکی سیاحت کے فروغ، معیشت اور روزگار میں نئے امکانات کا پیش خیمہ ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے گرین ٹورزم کا سیاحت کے ذریعے ملکی معیشت اور روزگار کے مواقع بڑھانے میں نمایاں کردار ہے۔