شادی کی پیشکش کرنے پر گارڈ نے خاتون کو قتل کر دیا

باپ نے 3 بیٹیوں اور بیوی کا گلا کاٹنے کے بعد خودکشی کرلی

بھارت کے شہر ممبئی میں ایک سکیورٹی گارڈ نے شادی کی پیشکش کرنے والی خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈ کی دوستی اس میں کام کرنے والی خاتون سے ہوئی۔ دونوں کی دوستی کچھ وقت تک چلی لیکن جب خاتون نے 40 سالہ راج کمار کو شادی کی آفر دی تو وہ غصہ ہوگیا۔ اس نے گرل فرینڈ کو قتل کر کے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔

12 فروری کے روز پولیس کو جھاڑیوں سے لاش ملی اور پوسٹ مارٹم میں پتا چلا کہ مقتولہ کا دوپٹے سے گلا دبا کر مارا گیا۔

پولیس نے تحقیقات شروع کیں تو اس میں سکیورٹی گارڈ ملوث نکلا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔