گوادر : بلوچستان میں پسنی کے ساحل پر نایاب نسل کی مچھلی پکڑی گئی۔ مچھلی شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں پھنسی تھی۔
محکمہ وائلڈ لائف کے تربیت یافتہ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کی مچھلی کوبچا کر دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا۔
پسنی کے ساحل سے پکڑی جانے والی ڈھائی میٹر لمبی مچھلی کوگٹار فش کہاجاتا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق مچھلی مقامی ماہی گیروں کے جال میں پھنسی جس کے بعد نایاب مچھلی کوریسکیو کیا گیا۔
پسنی کےساحل سے پکڑی گئی مچھلی دنیا کی نایاب قسم کی مچھلی ہے جو سمندر میں بہت کم پائی جاتی ہے۔
گٹار فش عام طور پر سمندر کی تہہ میں گارے اور ریت کے اندر رہنے کی عادی ہیں اور سمندری کیڑے مکوڑے کھاکر گزاراکرتی ہیں ۔