گوجرانوالہ میں پولیس کے رویے سے تنگ آکر ایک شخص نے خود کو آگ لگالی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں پولیس رویے سے تنگ آکر خود کو آگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا، آگ لگانے کے عبد 25 سالہ عبید اے ایس پی آفس میں داخل ہوگیا تھا۔
عبید نے بیوی کے اغوا میں ملوث ملزمان گرفتار نہ کرنے پر احتجاج کے دوران خود کو آگ لگائی تھی۔
واضح رہے کہ نوجوان نے 4 روز قبل خود کو آگ لگائی تھی جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔