بھارتی گجرات میں بھوک اور قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی

بھارتی گجرات میں بھوک اور قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی

گجرات : مودی راج کے گجرات میں بھوک و قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی، گھر کا واحد کفیل بھاری قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مودی کا چوتھی بڑی معیشت کا فریب بے نقاب ہوگیا، عوام بھوک اور قرض سے خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔

مودی راج کے گجرات میں بھوک اور قرض سے تنگ ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی۔

این ڈی ٹی وی نے بتایا کہ بیس جولائی کواحمد آباد میں میاں بیوی اورتین بچوں کی لاشیں گھر سے برآمد کی گئیں۔

والدین نے مبینہ طور پر دو بیٹیوں اور ایک بیٹے کو زہر دے کر خودکشی کر لی، گھر کا واحد کفیل آٹو رکشہ چلا تاتھا اور بھاری قرض کے بوجھ تلے دبا ہوا تھا۔

بھارت بھر میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات مودی سرکار کے معاشی ماڈل کی ناکامی کا ثبوت ہے۔

بھارت میں تین سال کے دوران 1866 افراد نے خودکشی کی، جن میں انیس فیصد مالی دباؤ اور غربت کا شکار تھے۔