سفاک سسر نے 2 بہوؤں، 6 سالہ پوتے کو بے دردی سے قتل کردیا

خاتون جاں بحق

گجرات: پنجاب کے شہر گجرات میں سفاک سسر نے 2 بہوؤں اور 6 سالہ پوتے کو بے دردی سے قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ تھانہ اے ڈویژن کے علاقے محلہ ڈھکی میں پیش آیا، سسر ملزم جمیل نے گھریلو ناچاقی پر آہنی راڈ سے واردات کی۔

مقتولین میں 24 سالہ عائشہ، 27 سالہ آنسہ اور 6 سالہ رضوان شامل ہیں۔

پولیس نے واردات کے ایک گھنٹے کے بعد کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

رواں سال جولائی میں حافظ آباد میں پسند کی شادی کرنے پر باپ اور سسر نے مل کر لڑکی کو گلہ دبا کر  قتل کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق علاقہ تاجپورہ کی رہائشی لڑکی نے 3 روز قبل آئرلینڈ میں مقیم نوجوان سے آن لائن نکاح کیا اور اپنے سسرال چلی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے باپ نے بہانے سے بیٹی کو اپنے گھر بلایا بعد میں مقتولہ کے سسر کے ساتھ مل کر بیٹی کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کیلئے لاش کو کرنٹ بھی لگایا تھا۔