ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو ہرا کر نئی تاریخ رقم کردی

ویمنز ایشیا کپ

ویمنز ایشیا کپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز نے یو اے ای کی جانب سے دیا جانے والا 104 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے 14.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ویمنز ایشیا کپ میں 10 وکٹ سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

گل فیروزہ اور منیبہ علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں دو سنچری شراکت کرنے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئیں۔

گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر 62 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، منیبہ علی 30 گیندوں پر 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔

اس سے قبل 8  مرتبہ مختلف ٹیمیں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کرچکی تھیں۔

پاکستان ٹیم کی یہ مجموعی دوسری 10 وکٹ کی فتح ہے، اس سے قبل پاکستان نے 11 سال قبل آئرلینڈ کو 10 وکٹ سے ہرایا تھا۔

قبل ازیں یو اے ای کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بناسکی تھیں، تھریتا ستیش 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہی تھیں۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال اور نشرہ سندھو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔