سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس نے بھارتی فوج کودہشت گرد قرار دے دیا

نیویارک : سکھ برادری کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بھارتی دراندازی کی سختی سے مذمت ‌کرتے ہوئے بھارتی فوج کودہشت گرد قرار دے دیا ہے، گُر پتونت  سنگھ پنو کا کہنا ہے گرؤوں کی دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سکھ برادری کی عالمی تنظیم اورآئندہ سال خالصتان ریفرنڈم کیلئے سرگرم سکھ فار جسٹس نے بھارتی دراندازی پر بھارتی فوج کودہشت گرد قرار دے دیا ہے، گرپتونت سنگھ پنو نے کہا بزدل دشمن رات کی تاریکی میں بھاگ نکلا، اسے پاکستانی شاہینوں کا خوف لاحق تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سکھوں کیلئے قابل احترام ہے، بھارتی فوج میں موجود سکھ اہلکار پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے فوری انکار کردیں۔

بھارتی فوج میں موجود سکھ اہلکار پاکستان کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے فوری انکار کردیں

گرپتونت سنگھ نے کہا گروؤں کی زمین پاکستان کیخلاف کارروائی سے گریز کریں، سکھ فار جسٹس ہمیشہ سکھوں کو نقصان پہنچایاگیا، اب ایسا نہیں ہوگا، گرؤوں کی دھرتی کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے۔

یاد رہے چند روز قبل بھی سکھوں کی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گُر پتونت سنگھ پنو کا کہنا تھا کہ پلوامہ میں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں نے جو کارروائی کی وہ غیر قانونی نہیں، پلوامہ کارروائی دہشت گردی نہیں ہے، اس میں کسی عام شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

یاد رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔

بھارتی دراندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی، پاکستان اس جارحیت کا جواب دے گا، پاک فوج مکمل چاق و چوبند اور تیار تھی، ہم ردعمل نہیں عمل کر کے دکھائیں گے، اشتعال انگیزی کا شکار نہیں ہوں گے جو ہم نے کرنا ہے وہ کریں گے۔

خیال رہے آج پاکستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔