گوادر: مولانا ہدایت الرحمان نے پھر دھرنا دے دیا

گوادر: حق دو تحریک کےسربراہ مولاناہدایت الرحمان نے ایک بار پھر دھرنا دے دیا۔

گوادر میں منشیات کےخلاف پولیس تھانے کے سامنے دھرنا دیا جا رہا ہے جس میں لوگوں کی بڑی ‏تعداد موجود ہے۔

مظاہرین نے منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس کو ایک ہفتےکی ڈیڈ لائن دی ہے۔ مظاہرین سے ‏خطاب میں مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے تک منشیات کے اڈے بند نہ کئےتو ‏قانون ہاتھ میں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات میں صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ منشیات کی روک تھام ‏کے لیے ٹھوس اقدامات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں گوادر دھرنا ایک ماہ سے زائد عرصے جاری رہا جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیا اور حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کے مابین ہونے والے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔