قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیے۔
سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی میں وہ بہتری دکھائی نہیں دے رہی جو پچھلے تین سالوں میں آجانی چاہیے تھی لیکن اب اس کے بارے میں فیصلہ بابرنے خود یا پھر کرکٹ بورڈ کے آفیشلز کو کرنا ہے کہ انہیں اس پریشر سے دور کرکے انہیں بہتر بیٹنگ کا موقع دینا ہے۔
محمد حفیظ نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ان کی کارکردگی بری ہے لیکن ان سے جو امیدیں لگائی گئی ہیں یا ان کا جو موازنہ کیا جاتا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنے بھی کھلاڑی ہیں اس میں بابر اچھا ہے لیکن جب انہیں عمدہ کھلاڑیوں کے ساتھ ملایا جاتا ہے تو وہ ان کے ٹیلنٹ کے ساتھ زیادتی ہوجاتی ہے جب انہیں پاکستان کا لیجنڈ کھلاڑی کہا جاتا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس پر سوالیہ نشان ہے۔
Babar Azam is a good player not a great player and those who call him great haven't seen the great players play maybe that's why they term him as a great player – M Hafeez pic.twitter.com/Cuar82cnkA
— Ghumman (@emclub77) October 26, 2023
سابق کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم اب اس اسٹیج پر نہیں پہنچے ہیں جس کی امیدیں ہم نے وابستہ کرلی ہیں جب وہ بڑے ٹورنامنٹ میں پرفارم نہیں کرپاتے تو لوگوں کی توقعات اتنی زیادہ ہیں کہ پھر وہ ان پر تنقید کرتے ہیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ اگر بابر کو یہ پریشر پریشان کررہا ہے تو انہیں خود فیصلہ کرنا چاہیے کہ بطور کھلاڑی کھیلیں گے یا پھر کپتانی کے ساتھ ذمہ داری انجام دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابھی میچز باقی ہیں ہمیں انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے اور انہیں بھی پرفارم کرنا ہوگا جس طرح روہت شرما اپنی ٹیم کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں۔