اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا جلاس میں بلوچستان میں کسانوں کیلئےٹیوب ویل پرسبسڈی کی منظوری کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا ، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ، اجلاس میں بلوچستان میں کسانوں کیلئے ٹیوب ویل پر سبسڈی کی منظوری کا امکان ہے۔
ای سی سی اجلاس میں برآمدی صنعتوں کو گیس اور آر ایل این جی کی فراہمی کی منظوری بھی متوقع ہیں ، صنعتوں میں ٹیکسٹائل، کارپٹ ، لیدر، کھیلوں اور جراحی کے آلات کی صنعتیں بھی شامل ہیں۔
اجلاس میں کسانوں سےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی وصولی اور اس کےاثرات پربات ہوگی جبکہ افغان پراجیکٹس کیلئےٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور پی این ایس سی کابحری جہازجنوبی افریقہ میں روکےجانےکےمعاملےپر غورہوگا۔
ذرائع کے مطابق مختلف کیمیکلزکی درآمدکیلئےامپورٹ پالیسی میں ترمیم پر غور ہوگا۔
مزید پڑھیں : عوام کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان
یاد رہے دو روز قبل ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس میں فوری طورپرچینی کی برآمدپرپابندی عائدکردی گئی تھی ، ای سی سی نےپابندی ملک میں چینی کی بڑھتی قیمت پرکنٹرول کیلئےلگائی اور کہا چینی کے17 لاکھ 19 ہزارٹن ذخائرموجودہیں۔
ای سی سی نے قیمتوں کےکنٹرول کیلئےصوبائی حکومتوں سےبھی رابطےرکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی کی درآمدکی ضرورت پڑنےپررجوع کیا جا سکتا ہے ، چینی کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کی حوصلہ شنکی کی جائےگی۔
اجلاس میں ہنرمندپروگرام کیلئے3ارب30کروڑکی سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت قانون کیلئےریکوڈک کیس کےاخراجات کی مدمیں10لاکھ ڈالر کی منظوری دی گئی تھی۔