اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس، ایچ ای سی کیلئے 5ارب روپے گرانٹ کی منظوری کا امکان

اسلام آباد: مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس میں ایچ ای سی کیلئے5 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور ایئرفورس کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیے جانے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی  کااجلاس آج ہوگا ، جس میں پانچ نکاتی ایجنڈاپرغور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں ایچ ای سی کیلئے5ارب ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ اور ایئرفورس کیلئےٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیےجانےکاامکان ہے۔

ذرائع کے مطابق .اجلاس میں کےالیکٹرک کے جولائی2016 مارچ 2019 تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری اور بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویل صارفین کیلئے سبسڈی  کی منظوری بھی  متوقع ہے۔

گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں نجکاری کے پروگرام کے حوالے سے شرکاکو بریفنگ دی گئی تھی، بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ایس ایم ای بینک اورپاک ری انشورنس کمپنی کی 20فیصدنجکاری جاری ہے،گدوپاور پلانٹ کی نجکاری کےلیےاظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔

اجلاس میں ٹرانزیکشن پر نیپرا، پاور ڈویژن اور وزارت خزانہ کو مشترکہ تجویز لانے اور اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی جبکہ او جی ڈی سی ایل کے حصص کی نجکاری پر مزید بات چیت کا فیصلہ کیا گیا۔