قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے شاہین آفریدی سے متعلق بیان پر سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری کا نام لیے بغیر تنقید کی ہے۔
سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر روی شاستری نے شاہین آفریدی کی بولنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غیرمعمولی بولر نہیں ہے، وہ کوئی وسیم اکرم نہیں ہے۔
روی شاستری کا کہنا تھا کہ وہ نئی گیند کے اچھے بولر ہیں اور وکٹیں لے سکتے ہیں لیکن ان میں کوئی خاص بات نہیں ہے، وہ کوئی غیرمعمولی بولر نہیں آپ کو سچائی کو قبول کرنا ہوگا۔
تاہم شاہین آفریدی نے بیٹنگ وکٹ پر آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
اگرچہ حفیظ نے واضح طور پر شاستری کا نام نہیں لیا، لیکن انہوں نے کہا کہ شاہین کی کارکردگی ان کے ناقدین کو جواب ہے۔
"شاہین کا فائفر ان تبصروں کے لیے ہے جو کسی نے کہیں بیٹھ کر کیے ہیں۔ شاہین کا کسی سے موازنہ نہ کریں۔ شاہین کو معلوم ہے کہ اسے کس طرح پرفارم کرنا ہے۔
Well bowled @iShaheenAfridi 5 wickets . Ur performance was a statement… Stay humble & keep rising upwards. #PAKvAUS #CWC23 pic.twitter.com/BFIyPi1NSX
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 21, 2023
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 54 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شاہین آفریدی ورلڈکپ ٹورنامنٹ میں دو بار 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے بولر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل شاہد آفریدی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے سب زیادہ 2 بار 5 وکٹیں لے چکے ہیں۔