امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پی ٹی آئی کے بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے ووٹ نہ دینے کی ویڈیو پر ردعمل میں کہا ہے کہ جو ویڈیوز آج جاری کی گئی ہیں یہ سب کل تک مجھ سےمل کر گئے ہیں یہ لوگ کہہ چکےہیں کہ ہم پر دباؤ ہےکہ جماعت اسلامی کوووٹ نہ ڈالیں کل تک ہم بھی ویڈیوز جاری کر دیں گے جو حمایت کرتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ایسے بہت سے لوگوں کی ویڈیوز آجائیں گی جو ہمیں ووٹ دیں گے جو ویڈیوز ابھی آرہی ہیں کل تک تو یہ ہمارا ساتھ دے رہے تھے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے خریدوفروخت کی جارہی ہے جہاں خریدوفروخت سے بات نہیں بن رہی وہاں ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے پیپلزپارٹی کےپاس بہترین موقع ہےہمارامینڈیٹ قبول کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کےفیصلےکی کاپی عدالت میں جمع کرا دی ہے پارٹی ہدایت کیخلاف ووٹ ڈالا جائے گا تو وہ شمارنہیں ہو گا اینی پرسن والی قانون سازی کوبھی چیلنج کیا ہوا ہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ ہمارے نمبر زیادہ ہیں اس لیےمیئرکراچی بھی ہمارا ہونا چاہیے ہمارے نمبر کم ہوتےتو میئرکراچی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ جاتے پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں تو اس سے فائدہ اٹھانےکا ہمارا حق ہے پی ٹی آئی والےاختلافات کاشکارہیں کہتےہیں جماعت کوووٹ نہیں دیں گے۔